سابق بیوروکریٹ احد خان چیمہ کو وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر مقرر کردیا گیا۔
ایوان صدر کے اعلامیے کے مطابق صدرمملکت عارف علوی نے احد چیمہ کی بطور مشیر وزیراعظم تعیناتی کی منظوری دے دی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت نے تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 93 ون کے تحت وزیراعظم کی ایڈوائس پر دی۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں احد چیمہ نے استعفیٰ دیا تھا اور حکومت پاکستان سے سخت مایوسی کا اظہار کیا گیا تھا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی ان کا استعفیٰ قبول کیا تھا۔