اسلام آباد:(سی این پی) وفاقی پولیس کے دس سنئیر انسپکٹر عرصہ چھ ماہ سے احکامات کے باوجود ترقی پانے کے لئے چیف کمشنر کے ایک دستخط کے منتظر ہیں اسلام آباد پولیس میں ڈی ایس پیز کی ایک عرصہ سے دس نشستیں خالی ہیں اس ضمن میں سنئیر اور اہل انسپکٹر کی فہرست تیار ہونے کے
باوجود انکی سولہ سکیل سے سترہویں سکیل کی تعیناتی عرصہ چھ ماہ سے چیف کمشنر کے ایک دستخط کی محتاج ہے دلچسپ امر تو اس بات کا ہے کہ اپنے حق کے لئے ان انسپکٹر صاحبان نے کئی دفعہ انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر سے بھی درخواستیں کیں لیکن عرصہ چھ ماہ سے افسران آج اور کل کا وعدہ کر کے معاملہ کو طول دئیے بیٹھے ہیں جس سے وفاقی پولیس کے ملازمین اور افسران میں بھی بددلی پھیلی ہوئی ہے اس فہرست میں اسلام آباد کے انتہائی قابل افسران شامل ہیں یاد رہے کہ یہ تمام افسران سروس رولز 2004 کے مطابق سات سال تعیناتی بطور انسپکٹر سروس اور ایڈوانس کورس معیار پر پورا اترتے ہیں جبکہ ڈی ایس پی رینک میں ترقی کے لئے سات سال انسپکٹر سروس اور ایڈوانس کورس ضروری ہے جس پر ترقی کے منتظر یہ دس انسپکٹر محمد فیض،اسجدالطاف،ارشاد علی ابڑو، ساجد عباس ،اکرام الحق،عبدالروف ،حیدر علی ،عبد الغفار ،بشارت علی ، اور نعیم الدین شامل ہیں