رکن قومی اسمبلی اور معروف ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین گزشتہ روز انتقال کرگئے تھے تاہم اب ان کی نماز جنازہ اور تدفین سے متعلق تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
عامر لیاقت کی پہلی اہلیہ ڈاکٹرسیدہ بشریٰ نے سابقہ شوہر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ‘ مرحوم کے دونوں وارثین نے احمد اور دعا عامر نے ان کا پوسٹ مارٹم کروانے سے منع کردیا ہے اور ان کی خواہش کے مطابق مرحوم کو عزت واحترام کے ساتھ ان کی آخری آرام گاہ تک لے جایا جائے گا’۔
انہوں نے کہا کہ میرے سابقہ شوہر عامر لیاقت حسین کی نماز جنازہ آج 10 جون کو بعد نماز جمعہ دوپہر 2 بجے جامع مسجد عبداللہ شاہ غازی کلفٹن پر ادا کی جائے گی اور وہیں مزار کے احاطے میں ان کی تدفین ہوگی۔
سیدہ بشریٰ نے مزید کہا کہ آپ سب سے دعائے مغفرت کی درخواست ہے ، اللہ پاک مرحوم کے درجات بلند فرمائے ، آمین۔