پنجاب اسمبلی کے جاری 40 ویں سیشن کو ہی بجٹ اجلاس میں تبدیل کر دیا گیا، پنجاب کا بجٹ اجلاس 13 جون کو دو بجے ہو گا، گورنر پنجاب نے منظوری دیدی۔
آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرنے کے لئے گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے حکومت پنجاب کی سمری کی منظوری دیدی ہے، جاری 40 ویں سیشن کو ہی بجٹ اجلاس میں تبدیل کر دیا گیا ہے اور آئندہ مالی سا ل کا بجٹ اجلاس 13 جون کو 2 بجے دن طلب کیا گیا ہے۔
طلب کردہ اجلاس میں آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش اور منظور کروایا جائے گا، اسمبلی سیکرٹریٹ نے گورنر کی جانب سے اجلاس طلب کرنے کی سمری کی منظوری کی تصدیق کردی ہے۔