بی جے پی رہنمائوں کے گستاخانہ کلمات پر پی ٹی آئی ویمن ونگ نارتھ کیلی فورنیا کی سیکرٹری صائمہ انیس کی پرزور مذمت

پاکستان تحریک انصاف ویمن ونگ نارتھ کیلی فورنیا کی سیکرٹری صائمہ انیس نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنمائوں کی جانب سے نبی پاک ۖ کی شان میں گستاخی کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں ان کے اس عمل سے ساری دنیا کے مسلمانوں کے دل دکھی ہیں، اپنے ایک جاری کردہ بیان میں صائمہ انیس کا کہنا تھا کہ ہم بحیثیت مسلمان چاروں آسمانی کتابوں پر ایمان رکھتے ہیں ایک لاکھ چوبیس ہزار پیغمبر آئے اور ہمارے لئے سب کے سب قابل احترام ہیں، ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے گستاخانہ کلمات کے بعد دنیا کے جتنے بھی مسلمان ہیں انہیں فوری طور پر بھارتی مصنوعات کا بائیکاٹ کردینا چاہئے تاکہ انہیں پتہ چلے کہ اس طرح کی گستاخی کرنے کا کیا انجام ہوتا ہے