آئی جی اسلام آباد کا حکومت پاکستان کی جانب سے شروع کفایت شعاری مہم کے تحت تمام افسران کے فیول کوٹے میں کمی کا اعلان،سیف سٹی سمارٹ کارز، تھانہ جات ، سی ٹی ڈی اور ایگل سکواڈذ کے آپریشنل گاڑیوں کو فیول کم سے کم استعمال کرنے کی ہدایات،تمام آفس بشمول سی پی آفس اور تھانہ جات کو بجلی کم سے کم استعمال کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے حکومت پاکستان کی جانب سے شروع کی گئی کفایت شعاری مہم کے تحت تمام افسران کے فیول کوٹے میں کمی کا اعلان کردیا ،تھانہ جات کے لیول پر پٹرولنگ کرنے والی سیف سٹی سمارٹ کارز ، سی ٹی ڈی ، ایگل اور فالکن سکواڈ ذ کے آپریشنل گاڑیوں کو فیل کم سے کم استعمال کرنے کی ہدایات کی ، تمام آفس بشمول سی پی آفس ،اور تھانہ جات کو بجلی کم سے کم استعمال کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔ان کا مزید کہنا تھاکہ آپریشنل ڈیوٹیز اورسرکاری مقاصد کیلئے پیٹرول ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز کی منظوری کے بعد ہی دیا جائے گا، سرکاری امور کے انجام دہی کیلئے موٹر سائیکلز پر مقررکردہ 65لیٹرز سے اضافی پیٹرول نہیں دیا جائے گا،آپریشنل ڈیوٹیز اورسرکاری مقاصد کیلئے اضافی پیٹرول مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بعد ہی دیا جائے گا، پیٹرول کے غیر ضروری استعمال پر سختی سے مانیٹرنگ کرنے کے ساتھ ساتھ اس کے سدباب کو یقینی بنایا جائے ، آپریشنل مقاصد کیلئے فیلڈ افسران اپنی ضروریات کے مطابق فیول استعمال کریں گے تاہم غیر ضروری استعمال پر سختی سے پابندی ہو گی،آئی جی اسلام آباد کی جانب سے مزید ہدایات کی گئی کہ تما م ڈویژنز کی میٹنگز یا غیر ضروری میٹنگز ویڈیو لنک یا زوم پر منعقد کی جائیں۔جنریٹر کا استعمال صرف انتہائی ضروری بر انچزاور امور کیلئے کیا جائے جبکہ ہیوی مشینری اور آلات کو جنریٹر سے ہٹا دیاجائے،دن کے اوقات میں غیر ضروری لائٹس کا استعمال کم سے کم کیا جائے، افسران کی غیر موجودگی میں اے سی بند ہونے چاہئیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام پولیس افسران و جوان بجلی اور پیٹرول کے غیر ضروری استعمال کی روک تھام پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں ،تمام افسران و جوان ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں اور ملک اور قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">