حتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت میں زیر سماعت سابق وزیراعظم شوکت عزیزوغیرہ کیخلاف غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس میں ملزمان پر فردجرم عائد کی کارروائی ایک مرتبہ پھر موخرکردی گئی

اسلام آباد:(سی این پی)احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت میں زیر سماعت سابق وزیراعظم شوکت عزیزوغیرہ کیخلاف غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس میں ملزمان پر فردجرم عائد کی کارروائی ایک مرتبہ پھر موخرکردی گئی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران وکیل صفائی قاسم عباسی عدالت پیش ہوئے اور کہاکہ ریفرنس میں شریک ملزمان کی احتساب عدالت کے بریت فیصلے کے خلاف درخواست ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے،ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر نیب نے ہائیکورٹ میں وقت مانگا ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ میں 17 جنوری کو سماعت ہو گی،استدعاہے کہ ہائیکورٹ کے فیصلے تک سماعت ملتوی کی جائے،عدالت نے استدعا مسترد کرتے ہوئے سماعت 5 جنوری تک ملتوی کردی۔یاد رہے کہ ملزمان پر بشارت حسن کو غیر قانونی طور پر متبادل توانائی بورڈمیں کنسلٹنٹ رکھنے کا الزام ہے،عدالت نے کیس میں شوکت عزیز کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے۔