وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر بات کی ہے۔پارلیمنٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا ان کے دورہ روس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ روس یوکرین جنگ سے متعلق پاکستان کا وہی مؤقف ہے جو پچھلی حکومت کا تھا۔وزیر خارجہ کاکہنا تھاکہ وہ ذاتی طور پر زرعی زمین پر رئیل اسٹیٹ کے کام کے خلاف ہیں، زرعی نظام بہتر کیا جائے تو نہ صرف ملکی غذائی ضروریات پوری کی جاسکتی ہیں بلکہ غذائی اشیاء برآمد بھی کی جاسکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ڈپلومیسی اور ڈائیلاگ کے ذریعے روس یوکرین جنگ ختم ہو۔