امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ ن لیگ، پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی امریکا کے ایجنٹ اور غلام ہیں۔یہ بات جماعتِ اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے جھنگ کے کلمہ چوک پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
ان کا کہنا ہے کہ کشمیر بیچنے میں مشرف، عمران خان اور شہباز شریف تک سب شامل ہیں۔سراج الحق نے کہا کہ پی ٹی آئی نے انڈے، کٹے اور مرغیوں کی بنیاد پر سیاست کی۔
انہوں نے کہا کہ جماعتِ اسلامی پاکستان میں انقلاب کے لیے کوشش کر رہی ہے۔امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان نے کہا کہ آج ہماری قسمت کے فیصلے آئی ایم ایف کے دفاتر میں ہوتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا بابو آ کر پیٹرول، ڈیزل، چائے، گڑ اور گندم کی قیمت طے کرتا ہے۔سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ عوام سے کہتا ہوں کہ 75 سال سے دھوکا دینے والوں کی باتوں میں نہ آنا۔