پنجاب میں بجٹ پیش کرنے کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن میں ٹھن گئی۔پنجاب میں مسلم لیگ (ن) نے تحریک انصاف اور اسپیکر پرویز الٰہی کی شرائط ماننے سے صاف انکار کردیا ہے جب کہ اسپیکر کی غیرقانونی حرکت کا جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔
پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج بھی تاخیر کا شکار ہے جب کہ اسپیکر پرویز الٰہی نے آئی جی اور چیف سیکرٹری کی معافی کا بھی مطالبہ کررکھا ہے۔
اس حوالے سے رانا مشہود کا کہنا ہے کہ چیف سیکرٹری اور آئی جی اسپیکر کے سامنے پیش نہیں ہوں گے، نہ ہی کوئی معافی ہوگی، گزشتہ روز ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں یہ لوگ معافیاں مانگتے رہے اور مقدمات ختم کرنے کا مطالبہ کرتے رہے، بجٹ منظورکروانا اسپیکر کی ذمہ داری ہے۔
علاو ازیں اسپیکر پرویز الٰہی چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو بلانے کی شرط پر قائم ہیں۔اسپیکر کا کہنا ہےکہ معاملات طے ہونے پر ہی بجٹ کا عمل آگے بڑھے گا۔