وزیرخارجہ و پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے۔
تہران پہنچے پر بلاول نے ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ تجارت، توانائی کی ضروریات، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور اسلامو فوبیا پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں ایرانی وزیر خارجہ نے بلاول کو ان کی والدہ بینظیربھٹو کے مشہد کے دورے کا ایک فوٹو البم تحفے میں پیش کیا۔
بلاول نے ایرانی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بھارت میں حالیہ اسلاموفوبیا کے واقعات کی عالمی دنیا کو مذمت کرنا ہوگی، ایران کے ساتھ تعلقات کو نئی بلندیوں پر لےجانا چاہتے ہیں۔
دورے میں بلاول بھٹو زرداری ایران کے صدر ابراہیم رئیسی سے بھی ملاقات کریں گے۔