اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی کی عدالت نے سرکاری نیوز ایجنسی اے پی پی میں بھرتیوں کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سیکرٹری اطلاعات، ایم ڈی اے پی پی کوجواب کیلئے نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد:(سی این پی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی کی عدالت نے سرکاری نیوز ایجنسی اے پی پی میں بھرتیوں کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سیکرٹری اطلاعات، ایم ڈی اے پی پی کوجواب کیلئے نوٹس جاری کردیا۔گذشتہ روز اے پی پی میں بھرتیوں کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران درخواست گزار وکیل حسنین حیدرتھہیم نے کہاکہ میرا موکل بھرتی کے معیار پر پورا اترتا،غیر متعلقہ افراد کو بھرتی کیا جارہا ہے، اے پی پی میں خلاف ضابطہ بھرتی کرکے تھرڈ پارٹی حق بنایا جارہا ہے، عدالت نے کہاکہ غیر قانونی کام غیر قانونی ہوتا ہے چاہے جو بھی کرلیا جائے، جس پر وکیل نے کہاکہ کچھ امیدواروں کے پاس متعلقہ ڈگری ہے نہ ہی تجربہ،استدعا ہے کہ اے پی پی کو ٹیسٹ ریکارڈ اور انٹرویو کی وڈیو ریکارڈنگ پیش کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں، اے پی پی کو سپریم کورٹ کے احکامات پر من و عن عملدرآمد کے احکامات جاری کیے جائیں،عدالت نے مذکورہ بالا اقدامات کے ساتھ سماعت 10 جنوری تک کیلئے ملتوی کردی۔