آئی جی اسلام کی زیر صدارت اہم اجلاس،چائینز نیشنلز کی سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے اہم فیصلے

آئی جی اسلام کے زیر صدارت چائنیز نیشنل سیکیورٹی میٹنگ کا انعقاد۔ چائینز نیشنلز کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے اہم فیصلے کیے گئے،ڈی آئی جی  سیکیورٹی حسن رضا ان فیصلہ جات پر عملدرآمد اور تمام معاملات کی خود نگرانی کریں گے۔ آئی جی اسلام آباد سیف سٹی اور پولیس خدمت مرکز ایف سکس  میں چائنیزنیشنل کے لیے الگ سے فرنٹ ڈیسک قائم کیے جائیں۔تھانہ جات کی حدود میں رہائش پذیرچائنیز باشندوں کی مکمل معلومات متعلقہ  ایسچ ایچ او  کی ذمہ داری ہے۔ چائنیز نیشنلز اپنی موومنٹ کے بارے متعلقہ تھانہ میں جانے سے متعلق آگاہ کر کے جائیں نیز نئے آنے والے متعلقہ ڈیسک پر اپنی رجسٹریشن کروائیں گے۔

جن علاقوں میں چائنیز کی اکثریت رہائش پذیر ہے ڈی آئی جی  آپریشنز ان سے خود ملاقات کریں گے، اس کے علاوہ بھی جہاں جہاں چائنیز رہ رہے ہیں متعلقہ ایس ایچ او  کی زمہ داری ہے کہ وہ اپنے ایریاکے ایگل سکواڈ کو گشت پر مامور کریں جو چائینز کی سیکورٹی پر مامور پرائیویٹ گارڈز کو بھی چیک کریں گے اور انکو بھی وقتاً فوقتاً سیکیورٹی میں بہتری کی ہدایت جاری کریں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ چائینیز کے رہائشی ایریاز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہوں۔