وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق پنجاب اور کے پی کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، زلزلوں کے باعث عوام میں خوف وہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ اور استغفار کا ودر کرتے ہوئے اپنے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔
اطلاعات کے مطابق اسلام آباد، سوات، بٹگرام، مانسہرہ، مری، ایبٹ آباد، مہمند، سوات،مردان، نوشہرہ، ہنگو، لوئر دیر،کوہاٹ، بونیر، مالاکنڈ، ،بشام اور شانگلہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
اسی طرح پنجاب کے شہروں جھنگ، سرگودھا،جلالپور بھٹیاں، ٹوبہ ٹیک سنگھ ،چنیوٹ ، تاندلیانوالہ، مری، چکوال میں بھی زمین لرز اٹھی۔شمالی وزیرستان سے بھی زلزلے کے شدید جھٹکوں کے اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔