ملٹی پروفیشنل ہاوسنگ سوسائٹی B-17 میں جعلسازی سے اوورسیز پاکستانی کا پلاٹ ہتھیانے کا معاملہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی رجسٹرار کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹیز کی حیثیت سے کیس کی سماعت ، سماعت کے دوران ڈی سی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ سوسائٹی کی انتظامی کمیٹی میں غیر قانونی طور پر جعلسازوں کو بے نقاب کر کے سخت کارروائی کی جائے۔ڈی سی نے حکم دیا کہ اوورسیز پاکستانی محمد عثمان کے پلاٹ پر تعمیر فوری شروع کرائی جائے۔ڈی سی عرفان میمن نے سوسائٹی صدر راو اسلم کو حکم دیا کہ جعلسازی میں ملوث ملٹی پروفیشنل سوسائٹی کے ذمہ داروں کا 3 روز میں تعین کیا جائے۔ فریقین کی طرف سے دائر جعلی طور پر پلاٹ کی ٹرانسفر پر قانون اور شواہد کی روشنی میں فیصلہ ہو گا۔ ڈی سی کا سوسائٹی کے صدر راو اسلم نے حکم دیا کہ سوسائٹی میں موجود جو بھی ملازم اس جعلسازی اور قبضے میں ملوث ہے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">