او جی ڈی سی ایل کا ضلع چکوال کے شاندار منصوبہگورنمنٹ گرلز ہائی سکول تحصیل ملہال مغلاں ضلع چکوال میں او جی ڈی سی ایل بلاک کی تعمیر

اسلام آباد(سی این پی )آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) اپنے سی ایس آر پروگرام کے تحت اپنے آپریشنل ایریا کے گرد و نواح میں بسنے والے مقامی لوگوں کی اچھی صحت، معیاری تعلیم، صاف پانی کی فراہمی، انفراسٹرکچر، قابل تجدید توانائی، صاف ماحول اور صحت مند کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے اپنا بھرپور ادا کر رہی ہے تا کہ ان مقامی لوگوں کی پسماندگی کو دور کیا جا سکے۔ اس سلسلے میں ضیاء الدین، ایگزیکٹوڈائریکٹر (سروسز) نے گزشتہ روز او جی ڈی سی ایل کی جانب سے گورنمنٹ گرلز سکول ملہال مخلاں، تحصیل و ضلع چکوال میں او جی ڈی سی ایل بلاک کا افتتاح کیا۔ اس افتتاحی تقریب میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال، او جی ڈی سی ایل سی ایس آر ڈیپارٹمنٹ کے مینجر ذیشان زیدی کے علاوہ فیلڈ کے ملازمین مقامی عمائدین اور میڈیا کے نمائندگان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر او جی ڈی سی ایل کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر (سروسز) ضیاء صلاح الدین نے سکول لوکل گورنمنٹ کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے اس منصوبے کی بروقت تکمیل پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ اس سکول میں اضافی بلاک کی تعمیر سے متعلقہ حکام اور اساتذہ مزید دلجمعی اور دلچسپی سے تدریسی سرگرمیوں میں مزید قابل فخر کامیابیاں حاصل کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبے کی تعمیری لاگت کا تخمینہ 5.13 ملین روپے لگایا گیا تھااو ر اس کی تعمیر گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کی سہولیات میں ایک بہترین اضافہ ہے۔انہوں نے معززین سے خطاب میں مزید کہا کہ او جی ڈی سی ایل کی طرف سے فراہم کی جانے والی اس سہولت سے طلبات کی تعداد میں مزید اضافہ ہو گا۔

ایجوکیشن کے سنئیر حکام، اسکول کے پرنسپل، بچوں اور مقامی عمائدین نے او جی ڈی سی ایل کے اس اقدام کو بہت سراہا۔ اس موقع پر ضیاء الدین نے فیلڈ کے قرب و جوار میں بسنے والے مقامی افراد کومزید بہتر سولیات فراہم کرنے کے بارے میں یقینی دہائی کرائی اور ان کی آمد کا شکریہ ادا کیا۔ ڈپٹی کمشنر چکوال نے او جی ڈی سی ایل کے اس اقدام کی بے حد تعریف کی اور انہوں نے اس بات کا اظہار کیا کہ اسکول کے اساتذہ اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے طلبات کو بہتر اور معیاری تعلیم فراہم کریں گے۔