ایل این جی ریفرنس،شاہد خاقان عباسی پیش،سماعت ملتوی

اسلام آباد(سی این پی)احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت میں زیر سماعت سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی وغیرہ کے خلاف ایل این جی ریفرنس میں گواہان پر جرح جاری رہی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران شاہد خاقان عباسی اور دیگر عدالت پیش ہوئے، عدالت نے ملزمان کی حاضری لگائی اور شاہد خاقان عباسی کو جانے کی اجازت دے دی، دوران سماعت ریفرنس میں شریک ملزم سعید احمد کے وکیل نے نیب گواہ نصیر بشیر پر جرح مکمل کی جس کے بعد شریک ملزم مفتاح اسماعیل کے وکیل نے گواہ پر جرح شروع کی جو جاری رہی اور عدالت نے سماعت5جولائی تک کیلئے ملتوی کردی۔