اسلام آباد پولیس کا ماحولیاتی آلودگی اور پریشر ہارن کا استعمال کرنے والی گاڑیوں کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاﺅن

اسلام آباد پولیس کا ماحولیاتی آلودگی اور پریشر ہارن کا استعمال کرنے والی گاڑیوں کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاﺅن جاری۔239پریشر ہارن والی گاڑیوں اور 76دھواں چھوڑنی والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی ۔ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے اور پریشر ہارن والی گاڑیوںکا وفاقی دارلحکومت میں داخلے پرپا بند ی عائد ، کسی بھی ان فٹ گاڑی کے داخلے پر سخت قانونی کارروائی کے تحت چالان ٹکٹ جاری کئے جا رہے ہیں،قانون کی عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے پولیس کی اضافی نفری تعینات ، مہم انوائرنمنٹ پروٹیکشن ایجنسی اور اسلام آباد روٹ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ساتھ مل کر چلائی جارہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اآئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان کی خصوصی ہدایات پر اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے اور پریشر ہارن کا استعمال کرنے والی گاڑیوں کیخلاف بھر پور کریک ڈاﺅن جاری ہے جبکہ وفاقی دارلحکومت میں ماحولیاتی آلودگی او ر شور کا باعث بنے والی گاڑیوں کی آمد پر پابندی عائدکردی گئی۔ غیر قانونی داخلے پر ان فٹ گاڑیوںکو سخت جرمانے کئے جائیں۔
اسلام آباد پولیس کی ٹیمیں مختلف شاہراہوں پر ماحولیاتی آلودگی اور پریشر ہارن کا استعمال کرنے والی گاڑیوںکیخلاف بھر پور کریک ڈاﺅن کر رہی ہیںاور انکے کیخلاف سخت قانونی کارروائیاں کرکے چالان ٹکٹ جاری کئے جارہے ہیں ۔ منگل کے روز 239گاڑیوں کے پریشر ہارن اتارے گئے جبکہ 76دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔
اسپیشل انفورسمنٹ اسکواڈ ز کے دستے بھی اسلام آباد ایکسپریس وے ، آئی جے پی روڈ، فیض آباد اور سری نگر ہائی وے پر قانون کی عملدرآمدکو یقینی بنانے میں اپناکردار ادا کر رہے ہیں، اس مہم کو انوائرنمنٹ پرو ٹیکشن ایجنسی اور اسلام آباد روٹ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ساتھ مل کر چلایا جا رہا ہے، عوام الناس کیلئے سوشل میڈیا اور اسلام آباد پولیس ایف ایم کے ذریعے آگاہی مہم جاری ہے، ڈی آئی جی آپریشنز اور ایس ایس پی ٹریفک اس مہم کی خود نگرانی کر رہے ہیں ،آئی جی اسلام آباد نے مزید احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی اور پر یشر ہارن والی گاڑیوں کیخلاف بلاتفریق کارروائیاں جاری رکھی جائیں، کسی بھی ان فٹ گاڑی کو فٹنس سر ٹیفیکیٹ جاری نہ کیا جائے، موٹروہیکل ایگزامینر کی بھی مد د حاصل کی جائے ، اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپرواہی ہر گز بر داشت نہیں کی جائے گی،انہوں نے پولیس اہلکاروں کو خصوصی احکامات جاری کرتے ہوئے کہاکہ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے، غیر نمونہ نمبرپلیٹ کا استعمال ہر گز نہ کریں اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقنینی بنائیں۔