اسلام آباد(سی این پی)احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت میں زیر سماعت نجی کمپنی بی فاریو کے مالک سیف الرحمن وغیرہ کے خلاف سرمایہ کاری کے نام پر عوام کو لوٹنے کے کیس میں عدالت نےفردجرم کیلئے ریفرنس کی نقول ملزمان کو فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران سیف الرحمن خان اور دیگر عدالت پیش ہوئے، عدالت نے ملزمان کو ریفرنس کی نقول فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ آئندہ سماعت پرسیف الرحمان سمیت ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی، تمام نامزد ملزمان کو آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنائیں، عدالت نے سماعت12 جولائی تک کیلئے ملتوی کردی۔یاد رہے کہ ملزم سیف الرحمان اور دیگر کے خلاف عوام سے اربوں روپے لوٹنے کا الزام ہےاور ملزم سیف الرحمان کی ہائیکورٹ نے ضمانت منظور کی تھی۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">