چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ وہ اقتدار میں واپسی کے لیے کسی غیر ملکی طاقت کو سپورٹ نہیں کرتے۔
غیر ملکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دو حکمران خاندان قانون کی حکمرانی میں آنے سے انکاری ہیں، انہیں قانون کے زمرے میں لانا سب سے بڑا چیلنج ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک مسئلہ ہے، وہ ہےکشمیر، مسئلہ کشمیرکےحل کے لیے پُرعزم قیادت کی ضرورت ہے۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومتوں کوکرپشن کی وجہ سےنکالاگیا لیکن ہماری واحد حکومت ہے جس پرکرپشن کاالزام نہیں جب کہ موجودہ حکمران معیشت کا روڈ میپ دینے کے بجائے خودکوکرپشن سے بری کررہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اقتدارمیں واپسی کےلیے کسی غیر ملکی طاقت کو سپورٹ نہیں کرتا۔
عمران خان کا کہنا تھاکہ دنیا کو سمجھ لینا چاہیے کہ طالبان حقیقت ہیں اور دنیا کو طالبان کےساتھ مل کر کام کرنا چاہیے۔