اسلام آباد کیپیٹل پولیس ٹیمو ں نے سنیچنگ اور مو ٹر سائیکل چوری میں ملوث دو گینگزکے 6ملزمان گرفتار کر لیے۔ ملزمان کے قبضے سے چار مسروقہ مو ٹر سائیکل، پارٹس، چھیننے گئے04موبائل فون ،وارداتوں میں استعمال ہونے والے موٹرسائیکل اور اسلحہ معہ ایمونیشن بر آمدکر لیاگیا ،گرفتار ملزمان کیخلاف تھانہ ترنول اور لو ہی بھیرمیں مقدمات درج کر لیے گے، مزید تفتیش جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کپیٹل پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاﺅن جاری ہے۔تھانہ ترنول پولیس ٹیم نے ایک کا میا ب کارروائی کے دوران سنیچر گینگ کے دوارکان گرفتار کر لئے ، گرفتار ملزمان اسلحے کی نوک پر شہریوں سے نقدی اور موبائل فون چھینتے تھے، ملزمان کی شناخت سید احمد عرف سیدو ولد منجاور اور محمد نور ولد انا ر گل کے نام سے ہوئی ہے ، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے گن پوائنٹ پر شہریوں سے نقدی اور موبائل فون چھیننے کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا
ملزمان کے قبضے سے 04عدد چھینے گئے موبائل فونز اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل اور اسلحہ معہ ایمونیشن بر آمد کر لیاگیا ، ملزم سید احمد کیخلاف تھانہ ترنول میں مقدمہ707/22 بجرمAO 13.20.65 جبکہ ملزم محمد نور کیخلاف مقدمہ نمبر 708/22 بجرم 13.20.65 AO تھانہ تر نول درج کر دیا گیا، ملزمان کے قبضے سے برآمد مسروقہ موٹرسائیکل مقدمہ نمبر 591/22بجرم 381-A تھانہ ترنول میں مطلوب تھا،ملزمان کوشناخت پریڈ کیلئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ۔علاوہ ازیں تھا نہ لو ہی بھیر پولیس ٹیم نے کارروائی کر تے ہوئے چار رکنی مو ٹر سائیکل چور گر وہ گرفتار کرلیا، ملزمان میں محمد شعیب، غنصفر حسین ، شاہ زیب اور جمیل الر حمن شامل ہیں جن کے قبضے سے 04چوری شدہ موٹر سائیکلاور پا ر ٹس بر آمدکرلئے، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے تھانہ لو ہی بھیر کے ملحقہ علاقوںمیںمتعدد وارداوتوں کا انکشاف کیا ، مزید تفتیش جاری ہے ۔ڈی آئی جی آپریشنز سہیل ظفر چٹھہ نے تما م زونل افسران کو مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلاتفریق کارروائیاں جاری رہیں، کسی بھی عناصر کوشہریوں کے امن میںخلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔