اسلا م آ باد کیپٹل پولیس کی حکومت پاکستان کی جانب سے شروع کی گئی کفایت شعاری مہم۔کفایت شعاری مہم کے تحت ایک ماہ میں تقریباً 45ہزار لیٹرزسے زائد پٹر ول اور ڈیزل کم استعما ل ہوگا جس سے تقریباً ایک کروڑ روپے کی بچت ہوگی اس کے با جو د پولیس کی آپریشنل کا رکر دگی متاثر نہیں ہوگی ۔اسلام آ باد کیپٹل پولیس کفایت شعاری مہم پر عمل پیر ہو تے ہو ئے مستقبل میں الیکٹرک گا ڑ یاں خر یدی جائیں گی، پولیس ہیڈکوارٹر میں سولر سسٹم نصب کیا جائے گا جبکہ ایسے لو گ جن کے کیسزز زیر سما عت ہیں ان کی ویڈ یو لنک میں پیشی کرائی جا ئے گی ۔تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے حکومت پاکستان کی جانب سے شروع کی گئی کفایت شعاری مہم کے تحت10جون 2022کو تمام افسران کے فیول کوٹے میں کمی کے احکامات جاری کئے تھے۔تھانہ جات کے لیول پر پٹرولنگ کرنے والی سیف سٹی سمارٹ کاریں ، سی ٹی ڈی ، ایگل اور فالکن سکواڈ ذ کے آپریشنل گاڑیوں کو فیول کم سے کم استعمال کرنے کی ہدایات کی گئی تھیں ، جس پر عمل پیر ا ہو تے ہو ئے اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ایک ماہ کے دوران تقریباً45ہزار لیٹر سے زائد پٹرول و ڈیزل کم استعمال ہو گا جس سے ایک کروڑ روپے سے زائد کی بچت ہو گئی با جو د اس کے پولیس کی آپریشنل کا رکر دگی متاثر نہیں ہوگی ۔ اسلام آ باد کیپٹل پولیس کفایت شعاری مہم کو مد نظر رکھتے ہو ئے مستقبل میں الیکٹرک گا ڑ یا ں خر ید ی جا ئیں گی جبکہ ایسے لو گ جن کے کیسزز زیر سماعت ہیں ان کی ویڈ یو لنک میں پیشی کرائی جا ئے گی ۔اسی طرح پولیس ہیڈ کوارٹرز میں دفاتر، رہائشگاہیں اور لائنز میں بچلی کی بچت کے لئے سولر سسٹم نصب کیا جائے گا تاکہ بلاضرورت بجلی کے استعمال کو کم کیا جا ئے۔ آئی جی اسلام آباد نے مزید احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام پولیس افسران و جوان بجلی اور پیٹرول کے غیر ضروری استعمال کی روک تھام پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں ،تمام افسران و جوان ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیںاور ملک او ر قو م کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">