کراچی کے شہریوں کے لیے محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کی بس سروس کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز بس سروس کا افتتاح کیا۔
وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن کے مطابق پہلے مرحلے میں ماڈل کالونی سے براستہ، شارع فیصل، میٹروپول، آئی آئی چندریگر روڈ، ٹاور تک بسیں چلائی جائیں گی۔
شرجیل میمن کے مطابق 29 کلومیٹر طویل روٹ پر30 بسیں چلائی جائیں گی جو صبح 7 بجے سے رات 12 بجے تک چلیں گی جب کہ بسوں کا زیادہ سے زیادہ کرایہ 50 روپے رکھا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے نارتھ کراچی سے کورنگی تک بسیں چلائی جائیں گی تاہم 14 اگست سے پہلے کراچی کے تمام 7 روٹس پر 240 بسیں چلائی جائیں گی جب کہ رواں ہفتے مزید 130 بسیں کراچی بندرگاہ پہنچیں گی۔