وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد جیل کمپلیکس کی تعمیر میں تاخیر کا نوٹس لے لیا۔
وزیراعظم نے منصوبے کو آئندہ مالی سال میں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے پراجیکٹ ریویو کمیٹی بھی تشکیل دے دی۔
آج جاری ہونے والے احکامات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔ وزیراعظم نے کمیٹی سے ایک ہفتے میں رپورٹ بھی طلب کرلی۔
اسلام آباد جیل کمپلیکس کو دنیا کی جدید جیلوں کے مطابق بنایا جا رہا ہے۔
عمارت کی تعمیر نہ ہونے کی وجہ سے اسلام آباد کے قیدی گزشتہ چھ دہائیوں سے اڈیالہ جیل میں بند ہیں۔ موٹر وے کے قریب سیکٹر H-16 میں نوے ایکڑ رقبے پر مشتمل جدید جیل بنائی جا رہی ہے۔ جیل اہلکاروں کے لیے تربیتی مرکز بھی اس منصوبے کا حصہ ہے۔