گلگت بلتستان کے لیے مالی سال 23-2022 کا بجٹ اسمبلی میں پیش کردیا گیا، وزیر خزانہ نے 119 ارب 32 کروڑ روپے سے زائد کا بجٹ پیش کیا۔
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
وزیر خزانہ گلگت بلتستان جاوید منوا کا بجٹ تقریر میں کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں کے لیے47 ارب 88 کروڑ 76 لاکھ 54 ہزار روپے رکھے گئے ہیں، گندم سبسڈی کے لیے10 ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔
وزیر خزانہ جاوید منوا کا کہنا ہے کہ تنخواہوں کے لیے 39 ارب 81 کروڑ 19 لاکھ 62 ہزار روپے مختص کیے گئے، سروس ڈلیوری کے لیے5 ارب 50 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔
جاوید منوا نے کہا کہ صحت کے شعبے کے لیے ایک ارب 20 کروڑ 76 لاکھ 98 ہزار مختص کیے گئے، تعلیم کے شعبے کے لیے 2 ارب 25 کروڑ 15 لاکھ 66 ہزار روپے مختص کیے گئے ہیں۔
وزیر خزانہ گلگت بلتستان نے کہا کہ صنعتوں اور معدنیات کے لیے12 کروڑ 17 لاکھ 25 ہزار روپے، محکمہ خوراک کے لیے4 کروڑ 98 لاکھ 84 ہزار روپے مختص کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ توانائی کے شعبے کے لیے 2 ارب 53 لاکھ 27 ہزار روپے رکھے گئے ہیں۔