نئی دہلی: (سی این پی) بھارتی ریاست تامل ناڈو میں چیف آف ڈیفنس جنرل بپن راوت کا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں11 افراد ہلاک ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹرمیں بھارت کے چیف آف ڈیفنس جنرل بپن راوت کے علاوہ اہلخانہ اور سٹاف کے 14 افراد سوار تھے جن میں مسز مدھو لیکا راوت، بریگیڈیئر ایل ایس لڈر، لیفٹیننٹ کرنل ہرجندر سنگھ ، نائیک گرسیوک سنگھ، نائیک جتندر کمار، لانس نائیک ویوک کمار اور دیگرشامل ہیں۔ ہیلی کاپٹر کوئمبا طور اور سلر کے مابین حادثے کا شکار ہوا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جنرل بپن راوت میڈیکل کالج میں لیکچر کیلئے جا رہے تھے۔ہیلی کاپٹر کے ملبے سے 11 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں تاہم ابھی سرکاری طور پر جنرل بپن راوت کی موت یا بچ جانے کے حوالے سے کوئی اطلاع نہیں دی گئی
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">