الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعظم شہباز شریف کو کہوٹہ میں ڈیم کے افتتاح کرنے سے روک دیا
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے وزیر اعظم کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر روکا گیا، وزیر اعظم شہباز شریف 29جون کو کہوٹہ میں ڈیم کا افتتاح کرنے والے تھے یہ علاقہ حلقہ PP7راولپنڈی کی حدود میں شامل ہے۔
صوبائی الیکشن کمشنر کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر PP-7 نے وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری سے رابطہ کیا، ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کیلئے وزیر اعظم نے ڈیم کا افتتاح منسوخ کر دیا۔
صوبائی الیکشن کمیشن پنجاب نے کہا کہ پرنسپل سیکرٹری نے وزیر اعظم کا دورہ منسوخ ہونے کے بارے میں آگاہ کر دیا، ضمنی انتخاب والے حلقہ میں عوامی عہدیداران کا دورہ کرنا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے، انتخابی شیڈول کے اعلان کے بعد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کرنا بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے، الیکشن کمیشن غیر جانبدارانہ طورپر اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیتا رہے گا۔