اسلام آباد(نیوز ڈیسک )طبی ماہرین کا کہناہے کہ نیند کی کمی ٹائپ ٹو ذیابیطس سمیت پیچیدہ امراض کا باعث بن سکتی ہے۔ برطانیہ کے ڈیابیٹک سینٹر کے طبی ماہرین کا کہناہے کہ رات کو دیر تک جاگنا اور کم ازکم 7گھنٹے نیند نہ پوری کرنا ٹائپ ٹو ذیابیطس کے عارضے میں مبتلا کرنے کا سبب بن سکتا ہے۔ڈاکٹروں کا کہناہے کہ نیند پوری نہ کرنا صحت کے دیگر بڑے مسائل بلڈ شوگر ،کولیسٹرول اور توند میں اضافے کیساتھ ساتھ ہائی بلڈ پریشر میٹا بولزم میں پیچیدگیوں جیسے عوارض جنم لیتے ہیں۔نیند کی کمی انسولین پیدا کرنے والے خلیات کو غیر فعال کرنے میں سب سے زیادہ اثر انداز ہوتی ہے۔ڈاکٹروں کے مطابق نوجوانوں خاص طورپر 25سے 35کی درمیانی عمر کے افراد میں ذیابیطس میں مبتلا ہونے کے زیادہ امکانات پائے جاتے ہیں
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">