منی لانڈرنگ کیس میں سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی اور دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں 14 جولائی تک توسیع کر دی گئی۔
لاہور کی بینکنگ عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں چودھری مونس الٰہی سمیت تین ملزمان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔ عدالت میں مونس الہیٰ ،محمد خان بھٹی اور واجد احمد نے حاضری مکمل کروائی ۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزمان شامل تفتیش ہوچکے ہیں۔
عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ آپ عدالت کا ٹائم کیوں ضائع کررہے ہیں جس پر تفتیشی نے کہا کہ مختلف افراد سے ریکارڈ طلب کیا ہے جس کے بعد تفتیش مکمل ہوجائے گی، 47 فیصد ریکارڈ موصول ہوچکا ہے ۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو آئندہ تفتیش مکمل کرنے کی ہدایت کردی اور مونس الہیٰ سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 14 جولائی تک توسیع کردی۔