پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم اور وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کے درمیان ملاقات ہوئی ہے جس میں باہمی مقاد کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا، یاد رہے اس سے قبل پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے درمیان بھی ٹیلی فون رابطہ ہوا تھا جس میں باہمی مفادات کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا تھا۔
دفتر خارجہ نے حنا ربانی کھر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور امریکا آپس میں دیرینہ تعلقات کو وسیع اور گہرا کرنے کا عزم کرتے ہیں۔قبل ازیں، وزیر مملکت نے ڈونلڈ بلوم کو سفیر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی۔