سری لنکن وزیراعظم رانیل وکرما سنگھے کو ملک کا قائم مقام صدر مقرر کر دیا گیا ہے۔
صدر گوتا بایا راجا پاکسے کے بیرون ملک ہونے کی وجہ سے وزیراعظم کو قائم مقام صدر بنایا گیا ہے۔
اس سے پہلے سری لنکن ایئر فورس نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ سری لنکن صدر اپنی اہلیہ اور 2 باڈی گارڈز کے ساتھ ایئر فورس کے طیارے میں صبح ملک سے باہر چلے گئے ہیں۔
سری لنکن ایئر فورس نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ صدر گوتا بایا راجا پاکسے مالدیپ کے دارالحکومت مالے میں ہیں۔
صدر گوتا بایا راجا پاکسے جلد ہی مالدیپ سے دوسرے ایشیائی شہر چلے جائیں گے۔
حکومتی ذرائع کا بتانا ہے کہ گوتا بایا راجا پاکسے ممکنہ طور پر آج اپنا استعفیٰ بذریعہ خط بھجوا دیں گے۔
دوسری جانب امریکی سفارتخانے نے قونصلر سروسز آج دوپہر سے کل تک کے لیے روک دی ہیں۔
امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ قونصلر سروسز احتیاطی تدابیر کے تحت روکی گئی ہیں۔