پنجاب کے ضمنی انتخابات میں خیبرپختونخوا کے وسائل استعمال ہونے لگے۔خیبرپختونخوا حکومت نے ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کو انتخابی مہم کیلئے فرنٹیئرکانسٹیبلری (ایف سی) کے محافظ فراہم کردیے۔
گزشتہ شب لاہور کے حلقہ پی پی 168 میں پی ٹی آئی کے امیدوار نواز اعوان کی کارنر میٹنگ کے دوران گرفتار مسلح شخص فرنٹیئر کانسٹیبلری خیبر پختونخوا کا اہلکار نکلا۔
اہلکار کا کہناہےکہ آئی جی ایف سی صلاح الدین محسود اور کے پی حکومت کی منظوری سے یہاں آیا۔خیال رہے کہ گزشتہ شب پولیس نے مسلح افراد کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپا مارا تھا اور پانچ مسلح افراد کو گرفتار کیا تھا جبکہ پولیس نے 14نامزد اور100سے زائد نامعلوم کارکنوں کےخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے سلسلے میں 17 جولائی کو ووٹنگ ہوگی۔