برطانیہ میں منگل کو تاریخ کے گرم ترین دن کی پیشگوئی پر ملک بھر میں ہنگامی حالت کا اعلان کیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ شہریوں کو گھروں میں رہنے اور اسپتالوں کو تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے انگلینڈ، ویلز اور اسکاٹ لینڈ میں ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔برطانیہ کے میٹ آفس نے آج (منگل) دوپہر کو انتہائی سخت گرم موسم کے حوالے سے خبردار کیا ہے، جس کے بعد بدھ سے موسم ٹھنڈا ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔دوسری جانب لندن، برمنگھم، برسٹل اور گلاسگو کی سڑکوں پر ٹریفک میں 10 فیصد تک کی کمی دیکھی گئی۔ کئی اسکول بند رہے۔