اسلام آباد(سی این پی)وفاقی سیکرٹری ہاوسنگ اینڈ ورکس افتخار علی شلوانی نے ڈائریکٹر جنرل فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاوسنگ اتھارٹی طارق رشید کے ہمراہ گرین انکلیو 1 اور 2، بہارہ کہو اور کشمیر ایونیو اپارٹمنٹس، سیکٹر G-13 اسلام آباد کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران افتخار علی شلوانی کو بھارہ کہو میں واقع گرین انکلیو پراجیکٹ پر کام میں اب تک ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ سیکرٹری ہاوسنگ نے اس منصوبے کو کم سے کم وقت میں مکمل کرنے اور منصوبے پر کام کی رفتار کو تیز کرنے پر زور دیا کیونکہ لوگ اپنے پلاٹوں کے منتظر ہیں۔ مزید برآں، مقررہ تاریخ تک کام کی تکمیل سے ان کے محکمے پر اعتماد اور امید کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ گرین انکلیو میں مزید سازگار ماحول پیدا کرنے کے لیے باغبانی کی سرگرمیوں پر خصوصی توجہ دی جائے۔
کشمیر ایونیو اپارٹمنٹس، سیکٹر G-13، اسلام آبادکے دور ہ کے دوران سیکرٹری ہاوسنگ کو اب تک کیے گئے کاموں سے آگاہ کیا گیا۔ افتخار علی شلوانی نے کشمیر ایونیو اپارٹمنٹس، سیکٹر جی – 13 منصوبے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا تاہم انہوں نے خام مال کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی وجہ سے ٹھیکیدار کی جانب سے کام کو روکے جانے پر تشویش کا اظہار کیا ۔ انہوں نے ایف جی ای ایچ اے کو ہدایت کی کہ وہ پراجیکٹ کی بروقت تکمیل کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملازمین کو کم سے کم وقت میں جدید رہائشی سہولیات فراہم کرنے کے لیے منصوبے کی معیاری اور بروقت تکمیل ضروری ہے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">