نیب کا سرکس ابھی تک چل رہا ہے،شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد(سی این پی)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے احتساب عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نیب کا سرکس ابھی تک چل رہا ہے، نیب کا چیئرمین تو گھر چلا گیا،اس سے کوئی پوچھ گچھ کرے تو مختلف بہانے کر کے اپنی جان بچانے کی کوشش کرتا ہے، لیکن جان بچے گی نہیں،جو ظلم ان لوگوں نے کیے ہیں ان کا جواب دینا پڑے گا،آج ہم نے عدالت سے پوچھا کہ یہ بتائیں ہمارا جرم کیاہے،یہ پراسیکیوشن بھی بتانے سے قاصر ہے اور عدالت بھی بتانے سے قاصر ہے،ہر دوسرا لفظ منی لانڈرنگ کے لیے استعمال ہوتا ہے،میں نے عدالت سے پوچھا کہ کیا کسی جرم کے بغیر منی لانڈرنگ ہوسکتی ہے،جس پیسے پر ٹیکس دیا ہو کیااس پر منی لانڈرنگ ہوسکتی ہے،اسکا جواب نہ نیب کے پاس ہے نہ عدالت کے پاس،انہوں نے کہاکہ اب سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کی منی لانڈرنگ کاکیا ہوگا، وہ ثبوت بھی ابھی سامنے آئیں گے،جو کرپشن اس نے کی ہے، جو منی لانڈرنگ اس نے کی ہے، جواس کے اثاثے ہیں،میرا اس آدمی کوچیلنج ہے کہ اپنے اثاثے عوام کے سامنے رکھو نا،تم چار سال تک احتساب کے جو جھوٹے دعوے کرتے رہے،اگر تم واقعی احتساب کے داعی ہو تو اپنے اثاثے اس ملک کے عوام کے سامنے رکھو تاکہ پتاچلے کہ تمھاری حیثیت کیاہے،میں نے بارہا مرتبہ کہا ہے کہ اس ادارے کو ختم کریں،جب تک اس ادارے کا وجود رہے گا کوئی افسر کام نہیں کرے گا، ہزاروں ارب روپے کا نقصان اس ادارے نے ملک کاکیا ہے، یہ حقائق ہیں، سابق وزیر اعظم نے کہاکہ ہم پنجاب ہار گئے تو پی ٹی آئی کی طرح اٹھ کر بھاگیں گے نہیں،یہ20سیٹیں پی ٹی آئی کی تھیں اب15 جیتیں انھوں نے،لوڈشیڈنگ کم ہو رہی ہے مزید کم ہو گی، جلد عام انتخابات کا تعلق ضمنی انتخابات سے کوئی نہیں ہوتا،ضمنی انتخابات پنجاب میں حکومت کا فیصلہ کریں گے،جلد عام انتخابات کا تعلق ضمنی انتخابات سے کوئی نہیں ہوتا،ضمنی انتخابات پنجاب میں حکومت کا فیصلہ کریں گے، پنجاب اسمبلی میں جو بھی جیتے گا وہ حکومت بنائے گا اور جو ہارے گا اپوزیشن میں بیٹھنے گا،اگر ہم ہار گئے تو عمران خان کی طرح بھاگیں گے نہیں۔