اسلام آباد (سی این پی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں سرقہ ، سٹریٹ کرائم ، دھوکہ دہی، امانت میں خیانت وغیرہ کی 118وارداتوں کے دوران شہریوں کو 53موٹرسائیکلوں،8گاڑیوں، لاکھوں روپے مالیت کی نقدی وطلائی زیورات ،موبائل فونوں اوردیگرقیمتی اشیاسے محروم کردیاگیا، متذکرہ وارداتو ں میں 24مقدمات گذشتہ روز کے ہیں، جن میں نو وارداتیں سرقہ بالجبر، چار موٹرسائیکل چھیننے کی ، چار سرقہ عام اور سات متفرق وارداتیں ہیں ، جبکہ دیگروارداتیں پرانی ہیں جن کے مقدما ت پولیس نے نئی پالیسی کے تحت اب در ج کیے ہیں ۔درج ہونے والے مقدمات میں تھانہ سیکرٹریٹ کے علاقے میں محسن ،تھانہ بھارہ کہوکے علاقے میں زبیر، بنی گالہ کے علاقے سے محمد علی، گولڑہ کے علاقے میں سمیل، عطااللہ،ترنول کے علاقے نعمان،جاوید، احسن، آئی ایریا کے علاقے سے حمزہ، فرحان، رﺅف ظہیر، دلاور،رمیز، کامران،سبزی منڈی کے علاقے میں نبی ،نون کے علاقے میں عادل ، شہزاد ٹاون کے علاقے میں تمیل ، شاہین،عثمان، عبدالغفور، سلیم، توصیف، کھنہ کے علا قے میں یاسر،عابد، ندیم، اسد، ظفر داﺅد، شیر خان، مظہر، راشد، کورال کے علاقے سے موسی ، تجمل، رشید، حسن،معیز، رشید، رفیق، شہباز،شاہ زیب، عبدالقیوم، کامران توقیر، نسیم، ذیشان، خرم، قاسم، توصیف، سہالہ سے اسلم کے موٹرسائیکل اورتھانہ آب پارہ کے علاقے سے سہیل کی ہنڈاسوک، بھارہ کہوکے علاقے سے تاج ولی کی کرولا،آئی ایریا کے علاقے سے ثاقب کی گاڑی، سبزی منڈی کے علاقے میں امجد کی سوزوکی مہران،کورال کے علاقے سے انس کی کرولاکار چورلے اڑے ، ادھر تھانہ آب پارہ کے علاقے میں قاسم سے اڑھائی لاکھ روپے اور چھ موبائل فون،تھانہ رمنا کے علاقے میں مجاہد سے موبائل اور نقدی وغیرہ، گولڑوہ کے علاقے میں رضوان سے دس ہزارروپے ، صہیب سے موبائل اور موٹرسائیکل، تھانہ ترنول کے علاقے میں یوسف خان سے موبائل اور نقدیءآئی ایریا کے علاقے میں عمران سے موبائل، عمیر سے موبائل، شایان سے موبائل، بینش سے موبائل، سعدسے موبائل، کامران سے موبائل، حمزہ سے نقدی، شہزاد سے موبائل، جولیس سے موبائل ،سبزی منڈی کے علاقے میں عرفان سے موبائل ونقدی، شمس کالونی کے علاقے میں عمران سے نقدی وموبائل، ادریس سے موٹرسائیکل، ،نون کے علاقے میں اعظم سے موبائل،شہزادٹاون کے علاقے میں ساجد سے موبائل اور نقدی، علی جاوید سے عبدالرحمن نے آدھاتولہ زیور، کھنہ کے علاقے میں قاسم سے موبائل ونقدی، شہزاد اور مصدق سے موبائل ونقدی، کورال کے علاقے میں کامر ان سے نقدی، واجد سے موبائل، دلاورسے موبائل، ممتاز سے نقدی وموبائل، اشفاق سے موبائل ونقدی، کورال کے علاقے میں ہاشم سے موٹرسائیکل اور موبائل چھین لیاگیا۔جب کہ تھانہ سیکرٹریٹ کے علاقے میںانور ،عثمان کی جیب سے موبائل، کوہسار کے علاقے میں مصطفی کے جنریٹر کی بیٹری، تنویر کی کمپنی سے وردیاں اور نقدی، بھارہ کہوکے علاقے میں افضل کے گھر سے نقدی ،مارگلہ کے علاقے میں نادرہ کے گھر سے گیس کا میٹر، کراچی کمپنی کے علاقے سے لیپ ٹاپ ،موبائل اور گھڑیاں، شالیمار کے علاقے میں مراد علی کے تین اے سی،رمنا کے علاقے میں شہروز ریاض کی ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کی لائٹس، گولڑہ کے علاقے میں مزمل کاموبائل،ترنول کے علاقے میں کاشف کے گھر سے گھریلوسامان، انجم کے پر س سے نقدی اور انگوٹھی ،آئی ایریاکے علاقے ذیشان کی جیب سے موبائل، فصیحہ کے پرس سے نقدی ،سبزی منڈی کے علاقے میں احسن کے گھر سے سامان ونقدی، شکور کا موبائل ،تھانہ شہزاد ٹاون کے علاقے میں خلیل کے گھر سے نقدی ،قدیر کے گھر سے قیمتی سامان، عدنان کے گھر کے تالے توڑ کر نقدی وطلائی زیورات، کھنہ کے علاقے میں فیصل کے گھر سے نقدی وطلائی زیورات، کورال کے علاقے میں اورنگزیب کی گاڑی سے موبائل، کورال کے علاقے میں صواب کی 24بیٹریاں، تھانہ لوہی بھیر کے علاقے میں اسلم کے دفتر سے 52لاکھ روپے چوری کرلیے گئے ، دوسری جانب تھانہ کراچی کمپنی کے علاقے میں وسیم شاہ نے رینٹ پر لی گئی گاڑی واپس کرنے سے انکارکردیا،امجد اور ہاشم نے شہری کی گاڑی خردبرد کرلی، شالمیار کے علاقے میں طاہر نے رضوان سے رینٹ پر لی گئی گاڑی آگے فروخت کردی،تھانہ شہزاد ٹاون کے علاقے میں مجاہد وغیرہ نے ظہورکے پلاٹ کے عوض 23لاکھ خرد بر د کرلیے گئے ، پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلیے ۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">