اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے باوجود اطالوی وزیر اعظم ماریو ڈریگھی کے مستعفی ہونے کا امکان، تین بڑی حکمران جماعتیں ووٹنگ کے دوران غیر حاضر رہیں وزیراعظم ماریو ڈریگھی کی حکومت پر مرکز کا اعتماد کا ووٹ گزشتہ روز ہوا، ماریو ڈریگھی کے حق میں 95 اور مخالفت میں 38 ووٹ آئے۔ جبکہ حکومتی اتحاد کی تین بڑی جماعتوں فائیو سٹار، فریٹیلی دی اٹالیا اور لیگا سلوینی نے اس میں حصہ نہیں لیا۔
جس کے بعد ممکن ہے کہ وزیر اعظم ماریو ڈریگھی اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں جس سے تقریباً ڈیڑھ سال سے چلنے والی قومی اتحاد کی حکومت ختم ہو جائے گی۔
اگر وزیراعظم ماریو ڈریگی مستعفی ہو جاتے ہیں توعام انتخابات ستمبر کے آخر میں منعقد ہونے کا امکان ہے۔