وزیراعظم شہباز شریف نے کے ٹو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی ‘کے 2’ سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ اور ان کے اہلخانہ کو کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ثمینہ بیگ پاکستانی خواتین کے لیے عزم و ہمت اور بہادری کی علامت بن کر ابھری ہیں۔
شہباز شریف نے لکھا کہ ثمینہ بینگ نے ثابت کیا ہے کہ پاکستانی خواتین کوہ پیمائی کے صبر آزما کھیل میں مردوں سے پیچھے نہیں ہیں، امید ہے ثمینہ بیگ دنیا بھر میں پاکستان کا پرچم اسی جذبے سے لہراتی رہیں گی۔
یاد رہے کہ ثمینہ بیگ نے آج صبح دنیا کی دوسری اونچی چوٹی کے ٹو سر کی ہے، اس سے قبل ثمینہ بیگ ماؤنٹ ایورسٹ بھی سر کر چکی ہیں۔