پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور مسلم لیگ (ق) نے پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کی رولنگ کے خلاف سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کردی۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویزالہٰی کی جانب سے ایڈووکیٹ عامرسعید راں نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کی۔ درخواست میں حمزہ شہباز، ڈپٹی اسپیکر اور چیف سیکرٹری کو فریق بنایا گیا۔
رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی نےدرخواست میں ڈپٹی اسپیکر کی گنتی کو بھی چیلنج کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ مسلم لیگ ن کے 7 ارکان ووٹ کاسٹ کرنے ہی نہیں آئے۔ یہ 7 لیگی ارکان گھروں میں بیٹھے رہے اور ان کا ووٹ بھی انتخاب میں شمار کر لیا گیا۔