پیس اینڈ جسٹس آرگنائزیشن کی چیئرپرسن مشال حسین ملک نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک بدنام زمانہ تہاڑ جیل مین زندگی کی جنگ لڑرہے ہیں کیونکہ انہیں ہر طرح کے قانونی، آئینی اور بنیادی انسانی حقوق سے محروم کردیا گیا ہے۔وہ اسلام آباد پریس کلب کے سامنے قائم بھوک ہڑتالی کیمپ سے خطاب کررہی تھیں۔مشال ملک نے کہا کہ مودی کے فسطائی ہندوتوا حکومت کشمیریوں کی پرامن جدوجہد آزادی کی سب سے طاقتور آواز کو خاموش کرانے کیلئے ظلم وبربریت کی تمام حدود پار کرچکی ہے تاہم وہ اپنے گھنائونے ارادوں میں ناکام رہی ہے۔چیئرپرسن نے کہا کہ کشمیری عوام نے اپنے محبوب لیڈر سے اظہار یکجہتی کیلئے دنیا بھر میں بھوک ہڑتالی کیمپ قائم کئے ہیں۔مشال ملک نے کہا کہ ان کے شوہر نے تمام غیر انسانی اور غیر قانونی ہتھکنڈوں کے باوجود ہار نہیں مانی اور کشمیریوں کے بنیادی حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔انہوں نے اقوام متحدہ سے کہا کہ کشمیری عوام کی آواز پر دھیان دے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">