اسلام آباد (سی این پی)خیبرپختونخوا میں آمدہ بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں کینتھلہ(خیبرپختونخوا) کے مقام پرسید ذیشان علی نقوی ڈپٹی مئیر اسلام آباد و راہنماء مسلم لیگ ن اورچیئرمین یو سی 49سید زکی حیدر شاہ کی میزبانی میں عظیم الشان جلسہ عام منعقد کیاگیا جس میں امیدوار برائے تحصیل ناظم خانپورہارون سکندر کے علاوہ مسلم لیگ ن کی صوبائی و مرکزی قیادت سابق ایم این اےراجہ عامرزمان ،سابق وزیرحکومت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری،سابق ایم این اے ملک ابرار،سابق ایم این اے انجم عقیل خان،ڈپٹی مئیر چوہدری رفعت جاوید،چیرمین یو سی 49زکی حیدر شاہ،وائس چیئرمین ملک دستگیر ،چئیرمین قاضی عادل عزیز،چئیرمین چوہدری منظور حسین،راجہ شاداب کیانی،امیدوار برائے چئیر مین خانپور حاجی احمد،راجہ فاروق،ڈسٹرکٹ ویمن ممبر محترمہ فرزانہ کوثر,راجہ حنیف خانپور،راجہ شہریارگرم تھون،راجہ نایاب گرم تھون، راجہ جاوید نمبردار،ملک عنائیت کینتھلہ،ملک ساجد محمود،ملک افضال صابرہ،ملک امین کوٹ جنداں،مقصودحسین شاہ ترمکی،راجہ خضر،راجہ اخلاق کوٹلہ ،امیرحیدرشاہ تلہاڑ،راجہ غضنفرگرم تھون سمیت دیگر لیگی قائدین و کارکنان کی کثیر تعداد شریک ہوئی لیگی قائدین ریلیوں کی شکل میں جلسہ گاہ پہنچتے رہے پنڈال لیگی کارکنان سے بھر گیا اس موقع پر کارکنان کی جانب سے ووٹ کو عزت دو ، وزیر اعظم نواز شریف کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے موجودہ حکومت کی غریب کش پالیسیوں اور کمر توڑ مہنگائی پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا میزبان جلسہ سید ذیشان علی نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت میں تعمیر و ترقی کے ریکارڈ کام ہوئے جبکہ موجودہ حکومت نام نہاد تبدیلی کے کھوکھلے نعروں طفل تسلیوں کے سوا کوئی ویژن نہیں رکھتی عوام اب ان کے دھوکے میں ہر گز نہ آئیں اور آمدہ بلدیاتی انتخابات میں شیر کے نشان پر مہر لگاتے ہوئے ھارون سکندرکو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں تا کہ تعمیرو ترقی کا جو سفر 2018 سے رک گیا تھا ازسرنو جاری ہو سکے