کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی انتظامیہ نے غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹی غوری ٹاؤن کے خلاف آپریشن کرکے سوسائٹی کے تمام فیزز کے انتظامی دفاتر کو سربمہر کردیا۔ جمعرات کے روز کئے گئے اس آپریشن میں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ، پلاننگ ونگ، اسلام آباد پولیس سمیت دیگر متعلقہ شعبوں نے بھی حصہ لیا۔تفصیلات کے مطابق سوسائٹی کے انتظامی دفاتر کو کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی آرڈیننس 1960، آئی سی ٹی زوننگ ریگولیشن 1992 اور آئی سی ٹی بلڈنگ کنٹرول ریگولیشن 2020 کی دفعات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پلاٹوں کی غیر قانونی خرید وفروخت کرنے پر سربمہر کیا گیا۔
اس ضمن میں کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی انتظامیہ نے بذریعہ پبلک نوٹس عوام الناس کو خبردار کیا کہ وہ غیر قانونی ہائوسنگ سکمیوں میں پلاٹ خریدنے سے اجتناب کریں اور سرمایہ کاری کرنے سے پہلے اس امر کی تسلی کرلیں کہ سوسائٹی کے سپانسر نے مطلوبہ شرائط پورا کرنے کے بعد CDA سے NOC حاصل کیا ہے۔ اس ضمن میں شہری ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے تازہ ترین سٹیٹس اور منظور شدہ لے آؤٹ پلانز کی تفصیل کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی ویب سائٹ www.cda.gov.pk سے بھی چیک کرسکتے ہیں۔مزید برآں بذریعہ پبلک نوٹس غیر قانونی ہائوسنگ غوری ٹاؤن کے تمام فیزز کی انتظامیہ، سیلرز، بلڈرز، ڈویلپرز، ایڈورٹائزرز، پروموٹرز، اسٹیٹ ایجنٹس وغیرہ کو بھی متنبہ کیا گیا ہے کہ سوسائٹی میں خرید وفروخت سے باز رہیں۔ اس ضمن میں PTCL، IESCO اور SNGPL سے بھی درخواست کی گئی ہے کہ وہ غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیوں میں اپنے سروس کنکشن مہیا نہ کریں۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">