مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ غلطی کی تو لاڈلے کے حق میں اور جب غلطی کی تصحیح کی تو وہ بھی لاڈلے کے حق میں نکلی۔
غلطی کی تو لاڈلے کے حق میں، غلطی کی تصحیح کی تو بھی لاڈلے کے حق میں؟ کیسے جسٹفائی کریں گے اس کھلی بلکہ ننگی ناانصافی کو؟ یہ بھی عدالتی قتل ہوا ہے مگر اس بار مقتول عدل و انصاف ہے! یہ کیا کر بیٹھے آپ چیف جسٹس صاحب؟ pic.twitter.com/YH7QbtewcM
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 27, 2022
رہنما مسلم لیگ ن مریم نواز نے ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ بھی عدالتی قتل ہوا ہے مگر اس بار مقتول عدل و انصاف ہے۔ اس کھلی بلکہ ننگی نا انصافی کا کیا جواز پیش کریں گے، انہوں نے کہا کہ یہ کیا کر بیٹھے آپ چیف جسٹس صاحب؟
واضح رہے کہ وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کے معاملے پر ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کے خلاف سپریم کورٹ کے فیصلے کو ن لیگ کی جانب سے مسلسل تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، وفاقی وزیر داخلہ کا اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے سیاسی صورتحال مزید خراب ہوئی۔ آزاد اور غیر جانبدار عدلیہ ہر معاشرے کی ضرورت ہے، اس کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔