اسلام آباد (سی این پی) آغا خان فائونڈیشن کے نام پر کروڑوں روپے کے قیمتی موبائل کی سمگلنگ میں ملوث ملزمان اور کسٹم کے مبینہ ملوث افسران و اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ مکمل ہوگی جو حقائق سامنے آجائیں گے اس سمگلنگ میں صرف ایک کیس سامنے آیا ہم نے آڈٹ کروایا جس کے بعد معلوم ہوا کہ ۔۔۔جی ڈی ہیں جن کی روشنی میں تحقیقات جاری ہیں ایئرپورٹ سے اکتیس کلو گرام ہیروئن پکڑی گئی جو اے این ایف چیک کرچکا تھا ہمارے عملے نے پکڑا لیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا کلکٹر جنید جلیل نے کہا کہ سمگلنگ کو روکنے کے لئے ہم نے ایماندار افسران لگائے ہیں یہی وجہ ہے کہ کروڑوں روپے مالی کی ہیروئن جو انگلینڈ جارہی تھی پکڑی گئی انہوں نے کہا کہ ایس او ایس سے رابطے میں ہیں وہ بھی پریشان تھے کہ اتنی بڑی کھیپ انگلینڈ جارہی تھی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ سمگلنگ اسی وجہ سے ہوتی ہے کہ ان سمگلروں کی ایئرپورٹ پر کسی سے لائن ہوتی ہے ہم نے ہمیشہ کوشش کی کہ اینٹی سمگلنگ کے ایئرپورٹ پر ایماندار افسر‘ اہلکار تعینات کریں تاکہ کاروائی ہوسکے یہی وجہ ہے کہ ہم نے منشیات کی بڑی کھیپ پکڑی اور اینٹی سمگلنگ اسسٹنٹ کلکٹر جلال حیدر زیدی کی سربراہی میں ٹیم نے جو کارروائی کی ان میں اکیس جولائی سے اکیس نومبر تک چھیاسٹھ نان ڈیوٹی پیڈ گاڑیاں پکڑی جن کی مجموعی مالیت بیالیس کروڑ تیس لاکھ روپے ہے جبکہ مختلف کارروائیوں میں بتیس کروڑ چھ لاکھ روپے مالیت کا مختلف سامان پکڑا گیا اس طرح مجموعی مالیت کلکٹریٹ آف کسٹم نے بہتر کروڑ نوے لاکھ سے زائد مالیت کا ریونیو حاصل کرکے ایف بی آر جمع ہوا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ک اسلام آباد ڈرائی پورٹ میکں ایک کیس ہم نے کیا تیس لاکھ روپے مالیت کا موٹر سائیکل کھول کرلایا جارہا تھا جس کو قبضہ میں لے لیا گیا جبکہ ڈرائی پورٹ سے ایک شکایت یہ تھی کہ ٹوزکٹ والی گاڑیاں لائی جارہی ہیں جس پر ایکشن کرتے ہوئے روکا گیا تھا انہوں نے کہا کہ اینٹی سمگلنگ سکواڈ پر چیک رکھنے کے لئے ہم نے گاڑیوں میں ٹریکر لگا رکھے ہیں تاکہ پتہ چل سکے کہ گاڑیاں کہاں ہیں ایک سوال کے جواب میں کلکٹر جنید جلیل کا کہنا تھا کہ راولپنڈی اسلام آباد کے ٹرانسپورٹروں سیب ھی رابطہ میں ہیں کسی نے کوئی شکایت نہ کی ملک کی دیگر کلکٹریٹ کی متعدد شکایت تھیں انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد سمگلنگ کی روک تھام کرنا ہے خصوصاً منشیات کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے انہوں نے کہا کہ ایئرپورٹ ڈرائی پورٹ سمیت دیگر اہم شعبوں میں ایماندار افسر و اہلکار لگانے کی کوشش کی ہے اس کے باوجود ان پر چیک ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ کروڑوں کے موبائل سمگلنگ کیس میں فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ کرکے بعد گریڈ سولہ کے افسران کے خلاف ایف بی آر اور جو میرے اختیار میں ہے ان کے خلاف سخت ایکشن لوں گا۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">