وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ موجودہ تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے لئے باہمی دلچسپی کے مختلف نئے شعبوں پر توجہ دے رہا ہے۔وہ متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الزیبی سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے ان سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔وزیر خزانہ نے سفیر کو ممکنہ سرمایہ کاری کے شعبوں کے بارے میں آگاہ کیا جن میں متحدہ عرب امارات سرمایہ کاری کر سکتا ہے اور انہیں اس سلسلے میں بھرپور سہولت اور مدد کا یقین دلایا۔سفیر نے دونوں ممالک کے تعلقات خاص طور سے اقتصادی شعبے میں تعلقات کے فروغ اور استحکام میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">