وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اہلخانہ کے ساتھ عمرے کی ادائیگی کے لیے 5 روز کے دورے پر سعودی عرب روانہ ہو گئے۔رانا ثنا اللہ آج دن 11 بجے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے جدہ کے لیے روانہ ہوئے، وزیر داخلہ سعودی عرب میں عمرے کی ادائیگی اور روضہ رسول ﷺ پر حاضری کی سعادت حاصل کریں گے۔
اس کے علاوہ وزیر داخلہ دورہ سعودی عرب کے دورے کے دوران سعودی ہم منصب اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔رانا ثنااللہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی پر سعودی حکام سے بات چیت بھی کریں گے۔