امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ ملک میں بے روز گاری کا جن بے قابو اور پڑھے لکھے نوجوان مستقبل سے مایوس ہیں۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ایک بیان دیتے ہوئے کہا کہ ملک کےطول و عرض میں بجلی غائب ہے اور سیلاب متاثرین مدد کے لیے پکار رہےہیں، ڈالر سستا ہونے کے باوجود مہنگائی پر کوئی اثر نہیں پڑا۔
سراج الحق نے مزید کہا کہ ملک میں بےروزگاری کاجن بے قابو ہے اور پڑھےلکھے نوجوان مستقبل سے مایوس ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عوام پر بجلی کے ٹیرف میں آئے روز اضافہ آئی ایم ایف کے حکم پر ہوتا ہے جسے ہم مسترد کرتے ہیں۔