راولپنڈی(سی این پی)راولپنڈی شہر میں جرائم کی شرح بڑھنے کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اب پولیس اہلکار بھی جرائم پیشہ عناصر سے محفوظ نہیں ہیں، تفصیلات کے مطابق راولپنڈی سٹی تھانہ کے اے ایس آئی اظہر گوندل کی کار پر راولپنڈی کے بدنام زمانہ گروہ کے سرغنہ نے فائرنگ کردی جس سے ان کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا تاہم اے ایس آئی اظہر گوندل اس قاتلانہ حملے میں محفوظ رہے
اظہر گوندل نے کیپیٹل نیوز پوائنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 13 اگست کی رات فیض آباد کی جانب جا رہا تھا مری روڈ پر جشن آزادی کے سلسلے میں کافی رش بھی تھا کہ اچانک محمد خان عرف حانو نے میری گاڑی پر فائرنگ کردی جس سے وہاں پر بھگدڑ مچ گئی تاہم اللہ کا شکر ہے کہ اس فائرنگ سے کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا فائرنگ کے بعد محمد خان عرف خانو موقع واردات سے فرار ہو گیا
ان کا کہنا تھا کہ میں نے تھانہ وارث خان میں اپنے اوپر قاتلانہ حملے کی درخواست دیدی ہے مگر ابھی تک ایف آئی آر درج نہیں کی گئی ہے۔