پیٹرول کی قیمت بڑھنے پر ٹوئٹر پر ایک صارف نے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز سے مخاطب ہو کر درخواست کی کہ ‘ آپ میاں نواز شریف صاحب کو بولیں پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا نوٹس لیں’۔
جس کا جواب دیتے ہوئے مریم نواز نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ‘میاں صاحب نے اس فیصلے کی سخت مخالفت کی اور یہاں تک کہہ دیا کہ میں مزید ایک پیسے کا بوجھ عوام پر نہیں ڈال سکتا اور اگر حکومت کی کوئی مجبوری ہے تو میں اس فیصلے میں شامل نہیں ہوں’۔