پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 210 پوائنٹس کم ہوکر 43270 پر بند ہوا۔
مارکیٹ میں آج 30 کروڑ 59 لاکھ سے زائد حصص کا کاروبار ہوا جس کی مالیت 6 ارب 39 کروڑ روپے سے زائد رہی۔
دوسری جانب ملک میں ڈالر کی قدر میں آج معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر 30 پیسے سستا ہوا ہے۔
انٹربینک میں ڈالر 214 روپے 65 پیسے پر بند ہوا ہے۔ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ ایک روپیہ کم ہوکر 218 روپے ہے۔